چترال (نما یندہ چترال میل) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ روڈ انفراسٹرکچر اور بجلی کی ترسیل ان کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہیں اور اپنے گزشتہ خصوصی ترقیاتی فنڈز کے حصول کے بعد انہوں نے ان دو سیکٹروں پر سب سے ذیادہ توجہ دی ہے کیونکہ ترقی کے یہ دو شعبے سب سے ذیادہ توجہ کے طالب تھے اور علاقے کی جعرافیائی وسعت کی وجہ سے ان پر بہت ہی کثیرفنڈخرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کے روز چترال ٹاؤن کے بکرآباد بالا کے مقام پر اپنی صوابدیدی فنڈسے تعمیر ہونے والی لنک روڈ کی پختگی کے کام کی افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بحیثیت ایک منتخب نمائندہ ہر علاقے کی ضروریات کا مکمل طور معلومات حاصل ہیں اور شہر میں واقع اس گاؤں میں لنک روڈ کی سہولت کی اہمیت سے انکار کسی کو نہیں ہوسکتا۔ مولانا چترالی نے کہاکہ اس منصوبے پر 41لاکھ95ہزار روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر علاقے کے عمائیدین کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ گاؤں کے باشندوں کی طرف سے فخر عالم نے ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔ جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات