چترال (نما یندہ چترال میل) گرم چشمہ کے یور جوغ گاؤں کے عمائیدین عبدول خان، محمد نواز، شیر ولی خان، ولی جان، گل احمد شاہ اور اسرار الدین نے بیگشٹ تا ژیتور سانک سائیفن پائپ لائن اسکیم کی مخالفت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ مل بیٹھنے کے بعد تمام بدگمانیاں ختم ہوگئے۔جو کہ غلط فہمی کی بنا پر پید ا ہوئے تھے جن کی بنیاد پر انہوں نے گزشتہ جولائی اور اگست میں اس منصوبے کے خلاف پریس کانفرنس کیا تھا۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرت ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ تفصیلی نشست کے بعد اصل حقائق سامنے آگئے اور معلاملات طے پاجانے، تحفظات دور ہونے اور گاؤں کی سیفٹی کی یقین دہانی کے بعد ان کے ساتھ صلح ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہزادہ امان الرحمن ہمارے علاقے کے اہم شخصیت ہیں جن کی عزت واحترام کا ہمیشہ خیال رکھا ہے اور ان کی گزشتہ پریس کانفرنسوں کی وجہ سے ان کو کوئی ذہنی کوفت یا تکلیف لاحق ہوئی ہو تو وہ اس کے لئے معذرت خواہ ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ کے لئے ایک دوسرے کا احترام کریں گے اور مل کر علاقے کی تعمیر وترقی اور امن وامان کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات