چترال (نما یندہ چترال میل) چترال میں صوبائی حکومت کے محکمہ جات کے تمام کیڈر کے ملازمین نے پیر کے روز فائرووڈ الاونس میں کٹوتی اور فائر ووڈ چارجز کے یکسر خاتمے کے خلاف قلم چھوڑ ہرتال کرتے ہوئے ہسپتال چوک کو بلاک کیا اور بعدازاں ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ماہ چترال کے دورے پہ آکر فائر ووڈ چارجز میں اضافے کا اعلان کیا تھالیکن اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی بجائے اس کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیاجس سے سرکاری ملازمین میں کھلبلی اور بے چینی مچ گئی ہے جوکہ چترال جیسے پہاڑی علاقے میں سردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دیتے آرہے ہیں۔ ہڑتالی ملازمین نے متفقہ قرارداد ڈپٹی کمشنر کے حوالے کرنے کے بعد پر امن طور پر منتشرہوگئے جس میں اس فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہر ہ کیا اور اس مسئلے کو قومی اسمبلی کے فلور سمیت دوسرے تمام متعلقہ فلور پر اٹھاناکی یقین دہانی کی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے مراعات میں اضافے کی بجائے اس میں تخفیف اور ختم کرنا ناقابل فہم بات ہے اور شائد یہی تبدیلی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے