چترال (نما یندہ چترال میل) منگل کے روز نماز ظہر سے پہلے شاہی قلعہ کے سامنے دریاپار واقع شاڈوک کے مقام پر جائیداد کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم ہوا جس میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگئے جس میں چاقو، ڈنڈے اور پتھر استعمال کئے گئے جبکہ پستول بھی فائر کئے جاتے رہے۔ مقتول تور جان کے بھائی نے تھانہ چترال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے شاڈوک پائین میں برلب سڑک اپنے زرخرید زمین کو ہموار کرنے کے کام پر لگے ہوئے تھے کہ مخالف فریق کے آٹھ افراد امجد، ظہیر عالم، سجاد عالم، جواد عالم، نور، رحمت ولی ساکنان شاڈوک اور دوسروں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا اور چاقو زنی بھی شروع کردی جس سے ان کا بھائی تورجان کے سینے پر چاقو گھونپ دیا گیاجبکہ اسی اثناء میں ان کے سر پر اینٹ بھی لگ گئی جنہیں وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے گہتک دنین کے باشندے سیدجلا ل اور فریدکے ایما پر حملہ کیا جبکہ مخالف فریق ان کے خریدکردہ زمین کو عوامی چراگاہ سمجھ رہے ہیں۔ تھانہ چترال کے ایس ایچ او منیر الملک نے بتایاکہ ابھی تک صرف ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ مقتول کا تعلق لاچی گرام دمیل سے بتایاجاتا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





