چترال (نما یندہ چترال میل) 7دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے طیارے کی ایبٹ آباد کے قریب حادثے کا پانچواں برسی منانے کے سلسلے میں منگل کے دن چترال میں متعدد تقریبات منعقد ہوئے جن میں قرآن خوانی، یاد گار شہدا ء پر پھول چڑہانے اور سلامی دینے کے ساتھ فاتحہ خوانی کا پروگرام شامل تھے جبکہ شہداء کے آبائی دیہات میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ چترال بونی روڈ پر واقع شہیدا سامہ شہید پارک میں واقع یادگار شہداء پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے چترال لیویز اور پولیس کے جوانوں کی چاق و چوبند دستے کی سلامی لی اور یاد گار پر پھول چڑہائے جس میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں شہداء کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔چترال پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور سلمان شہید کی فیملی نے مشترکہ طور پر تقریب کا اہتمام کیا جس میں چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، سلمان شہید کے بھائی ڈاکٹر سعد ملوک اور شادمان زین، سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر، شہزادہ فرہاد عزیز شہید کے بھائی شہزادہ فہام عزیز پی پی پی کے رہنما نظار ولی شاہ اور اسامہ شہید کیریر اکیڈیمی کے ڈائرکٹر فداء الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیاکہ پہلے چار سال تک تو حکومت نے حادثے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے کتراتی رہی لیکن ہائی کورٹ کے حکم پر ایک سال قبل حقائق کو سامنے تو لائے گئے مگر ذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شہداء کے لواحقین کے دلوں پر جو گزر رہی ہے، اس کا اندازہ صرف وہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ کی روشنی میں یہ حقیقت اشکار ا ہوگئی ہے کہ پی کے 661کا طیارہ تکنیکی طور پر فٹ نہ ہونے کے باوجود اسے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں چترال کی تاریخ میں سب سے بڑا سانحہ پیش آیا جس میں 47افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مقررین نے کہاکہ پی آئی اے نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے شہداء کے لواحقین کو نارمل معاوضہ کی بجائے دیت بھی دیا جائے جوکہ قتل عمد میں دیا جاتا ہے۔ درین اثناء سانحے کے بعد پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی اس دن چترال میں سوگ کا سماں دیکھا گیا جہاں ہرکوئی اس اندوہناک ہوائی حادثے کا ذکر کرکے ابدیدہ ہورہے تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات