چترال (نمائندہ چترال میل) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام چترال میں ووٹر ز آگہی واک منعقد ہوئی جس میں الیکشن کمیشن کے اسٹاف کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکولوں کے پرنسپلز اور لوکل گورنمنٹ ڈپپارٹمنٹ کے ویلج کونسل سیکرٹریوں نے شرکت کی جوکہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول سے شروع ہوکر پریس کلب میں احتتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ترجمان نورشاہدین نے کہاکہ 7دسمبر کا دن یوم آگہی ووٹر کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے جس میں ووٹر کوووٹ کی اہمیت سے روشناس کرانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ وہ اسے قومی امانت سمجھ کر اس کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت قومی انتخابات 2023ء کے لئے ووٹرز لسٹوں کی تیاری کا مرحلہ جاری ہے جس میں 18سال کی عمر کو پہنچنے والے تمام افراد کو اپنے نام کا اندراج کرنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے۔ واک میں گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل سمیع الدین، شاگرام کے پرنسپل نصیر اللہ، چمرکن کے ہیڈ ماسٹر عبدالرؤف، احمد الدین اے ڈی ای او (ترقیات) لویر چترال، فیروز علی ہیڈ ماسٹر شالی ارکاری، ویلج کونسل کے سیکرٹریوں میں آفتاب عالم، شاہ سکندر، ضیاء، جمشید اور ہدایت اللہ شامل تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات