چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنما و ممبر صوبائی بار کونسل عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے چیرمین این ایچ اے اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ لواری ٹنل کے کُھلنے کے شیڈول ٹائم کے نام پر چترال کے مسافروں کو ٹارچر کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے لوگوں نے 42سال ناقابل یقین صعبتوں سے گزرتے ہوئے لواری ٹنل کی تکمیل کا انتظار کیا۔ اور خدا خدا کرکے جب یہ پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے۔ اور ٹنل کے اندر بھی کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ تو کیونکر شیڈول کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس عمل کی وجہ سے لوگ دن بدن اداروں سے متنفر ہو تے جا رہے ہیں۔ جو سہولت دینے کی بجائے بلاوجہ عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں۔ عبدالولی ایڈوکیٹ نے کہا۔ کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے۔ کہ ایک لابی دانستہ طور پر چترالی مسافروں کو دیر کے الجزیرہ ہوٹل میں قیام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اور اس سے چترال آنے والے مسافروں خصوصا خواتین اور بچوں کو جن مصائب سے گزنا پڑتا ہے۔ وہ ناقابل بیان ہے۔ لواری ٹنل کے اندر کام مکمل ہونے کے بعد 10 گھنٹے ٹنل کو بند ر کھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اسے صرف لوگوں کو تنگ کرنا اور مختلف اداروں کے ذمہ دار افراد کی طرف سے ہوٹل مالکان کو معاشی فوائد پہنچانے کی مذموم کو شش ہی کہا جا سکتا ہے ۔ جن کو مسافروں کی تکالیف کا ذرا برابر احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ٹنل کی بندش کی وجہ سے لوگوں میں دن بدن یہاں ڈیوٹی دینے والے اداروں کے خلاف منفی رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جو کہ ہر گز اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔ اور عوام کو مزید ٹارچر کرنے سے گریز کیا جائے۔ بصورت دیگر ضلع بھر میں لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات