چترال (نمایندہ چترال میل) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول صحن ایون و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے پاکستان پاورٹی ریڈکشن کے زیر اہتمام حکومت اٹلی کے تعاون سے گذشتہ روز انرولمنٹ کمپین کے سلسلے میں ایک آگہی واک کا اہتمام کیا۔ جس میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ایون رحمت الہی، چیرمین پی ٹی سی محمد نیاز خان دیگر ممبران اور اساتذہ و نے شرکت کی۔ واک تقریبا ایک کلومیٹر ائریے تک جاری رہا۔ جس کے بعد شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل رحمت الہی، چیرمین پی ٹی سی محمد نیاز، قربان زار، محمد سیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ واک کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے۔ جو ابھی تک سکولوں میں داخل نہیں کئے گئے ہیں یا داخل ہونے کے بعد کسی وجہ سے وہ سکول چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ کہ پی پی آر پراجیکٹ میں اے اکے آر ایس پی کے سروے کے مطابق ایون میں ڈراپ آوٹ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ جو کہ علاقے کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کو اولیت دینی چاہیے۔ اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے۔ مقررین نے علاقے میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں حکومت اٹلی کا شکریہ ادا کیا۔ کہ اُن کے تعاون سے پاکستان پاورٹی ریڈکشن پراجیکٹ کے تحت کئی سکولوں کی کارپٹ و فرنیچر مہیا کئے گئے، کمپیوٹر لیب، رنگ وروغن اور آرائش و زیبائش کی گئی۔ اور ٹیچرز کیلئے سیلری و طلبہ کیلئے تعلیمی سامان وغیرہ فراہم کئے گئے۔ اس سے غریب و نادار بچوں کی نا صرف حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ بلکہ مدد بھی ملی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اے کے آر ایس پی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ مقررین نے اس موقع پر مطالبہ کیا۔ کہ ایون کی تعلیمی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر مزید سہولیات فراہم کئے جائیں۔ واک کے دوران طلبہ نے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ جس میں تعلیمی آگہی سے متعلق نعرے درج تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات