چترال (نمائندہ چترال میل) ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر چترال پولو گراونڈ کو الائشوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف کردیا گیا جس میں مقامی سکول کے طلباء اور سول سوسائٹی کے رضاکاروں نے کثیر تعدادمیں حصہ لیا۔ ہاشو فاونڈیشن، انٹگریٹڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (آئی سی ڈی پی)،ضلعی انتظامیہ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور تجار یونین نے مشترکہ طور پر اس دن کو منایا جس کا مقصد عوام میں یہ شعور بیدار کرنا تھا کہ انہیں اپنے اردگرد پبلک مقامات میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کرنے یا ڈیزاسٹر کے بعد پارک، کھیل کے میدان یا گلی کوچوں میں پڑی ملبے کو ہٹانے کے لئے حکومت کی طرف دیکھتے ہوئے انتظار کرنے کی بجائے اجتماعی قدم لے کر اسے صاف کرنا چاہئے۔ کلین اپ کی اس عالمی دن کی اہمیت پر ہاشو فاونڈیشن کے خالد احمداور نظام علی، آئی سی ڈی پی کے رحمت غفور بیگ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمن افیسر رحمت خان نے روشنی ڈالی اور کہاکہ پولو گراونڈ چترال شہر کا واحد میدان ہے جہاں پولو کھیلنے کے ساتھ ساتھ شام کے وقت بچے اور نوجوان مختلف کھیل کھیلتے ہیں اور سیر سپاٹے کے لئے ایک خاصی تعداد اس طرف رخ کرتی ہے اور گزشتہ عیدالاضحی کے موقع پر یہاں پر مویشی منڈی لگنے کے بعد یہاں الائش اور کوڑ اکرکٹ بھرگئے تھے جس کی صفائی ناگزیر ہوگئی تھی۔ اس سے قبل سکول کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایک آگہی واک کا بھی اہتمام کیا جوکہ پولوگرانڈ پر پہنچ کر ختم ہوگئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات