چترال(نمائند ہ چترال میل) چترال فور بائی فور کلب کی ٹیم سرفرنگار،سکردو میں منعقد ہونے والے ”سرفرنگار کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی“ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سکردو گلگت بلتستا ن میں ”پاک وہیلز“ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی میں چترال فور بائی فور کلب کی پانچ گاڑیوں پرمشتمل 15رکنی ٹیم نے آفتاب احمد شاہ اور سنگین علی غازی کی قیادت میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ سی کیٹیگری (اسٹاک) میں 4×4کلب چترال کے کامران الٰہی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ڈی کیٹیگری میں ضیاء الرحمن، سلمان احمد خان اور اسد شاہنوی نے بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حا صل کئے۔ اختتامی تقریب میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامران الٰہی کو ڈیڑھ لاکھ انعام دیا جبکہ چترال فور بائی فور کلب کو ”بہترین کلب“ کا ایوارڈ دیا گیا۔
یاد رہے کہ ”سرفرنگار کولڈ ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی دوسری بڑی ریلی ہے جسمیں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کیں۔ ریلی کے ٹریک کی لمبائی چالیس کلومیٹر تھی جس میں 15کلومیٹر ریتلی ٹیلہ بھی شامل تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات