چترال (نمائندہ چترال میل) ناظم ویلیج کونسل بمبوریت محمد رفیع ایڈوکیٹ نے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ بمبوریت بی ایچ یو میں فوری طور پر ڈاکٹر تعینات کیا جائے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ بمبوریت سیاحتی طور پر انتہائی اہمیت کی حامل وادی ہے۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں ٹورسٹ آتے ہیں جبکہ بہت بڑی مقامی آبادی ان کے علاوہ ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے۔ کہ یہاں کے بی ایچ یو میں کافی عرصے سے ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ جس سے علاقے کے مسلم و کالاش کمیونٹی اور سیاحوں کو آئے دن شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور معمولی بیماری کے علاج کیلئے بھی مریضوں کو بھاری رقم خرچ کرکے چترال جانا پڑتا ہے۔ جبکہ یہاں لوگوں کی مالی استطاعت اتنی نہیں۔ کہ اس قسم کے اخراجات برداشت کر سکیں۔ انہوں نے کہا علاقے کے لوگوں کیطرف سے ڈاکٹر کی تعیناتی کے حوالے سے ایک متفقہ قرارداد بھی ڈپٹی کمشنر چترال اور محکمہ صحت کے ذمہ دار حکام کو پیش کی گئی تھی۔ اور بعد آزان کُھلی کچہری میں بھی اس کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جس کے جواب میں ڈی سی چترال کی طرف سے ڈاکٹر کی تعیناتی کا وعدہ کرنے کے باوجود ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ اور لوگ ہنوز مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکومت ہر علاقے میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے وعدے کے باوجود تاحال بمبوریت میں یہ سہولت دینے میں ناکام رہا ہے۔ اس سے لوگوں میں بہت مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ نو منتخب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بمبوریت بی ایچ یو میں ڈاکٹر تعینات کرکے عوامی مشکلات دور کرنے کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدام کرے۔ بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





