چترال(بشیر حسین آزاد)چترال کے سماجی اور سیاسی شخصیت سلطان وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت چترال کی دور اُفتادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال کے اندر دروش،چترال اور بونی کے ہسپتالوں کے لئے جلد ازجلد Covid-19 Testing Kitفراہم کرئے تاکہ چترال کے اندرمشتبہ مریضوں کو ٹسٹ کی سہولت میسر ہو۔اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چترال انتظامیہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور منتخب نمائندے اب تک ہسپتالوں کو یہ سہولت مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ صرف بازار اور سڑکیں بند کروانے میں مصروف ہے اور منتخب نمائندے صوبائی دارالحکومت میں بیٹھ کرارباب اختیار سے ہسپتالوں کے لئے سہولیات مہیا کرنے کی بجائے چترال میں بیٹھ کر متوقع امدادی رقوم کی تقسیم کے فارمولے پیش کرنے میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا ہے کہ مختلف شہروں سے آنے والے چترالی باشندوں کے ساتھ ضلع کے اندرقرنطینہ سنٹرز کے نام پر بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کیا جارہاہے اور 40/50انسانوں کو ایک ہی کمرے کے اندر رکھا جارہاہے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے عوام کے ساتھ رویہ درست رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور صوبائی محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر چترال کے مذکورہ ہسپتالوں کوTesting Kitمہیا کئے جائیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





