پشاور(نمائندہ چترال میل)چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور مولانا ہدایت الرحمن نے چترال کے مختلف بنیادی اھمیت کے مسا ئل پر سیکرٹری محکمہ ایرییگیشن، سیکرٹری واٹر اینڈ پاور، سیکرٹری پبلک ھیلتھ، سیکرٹری صحت(health)، چیف انجنیئر پبلک ھیلتھ، چیف انجنیئر واٹر اینڈ پاور اور ڈائیریکٹرتعلیم (education)خیبر پختونخوا سے ان کے دفاتر میں ملاقاتیں کیں اور اپر چترال میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ، ریش بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر، اپر چترال ٹرانسمشن لائین بچھانے، ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن ہسپتالوں کی حالت زار بالخصوص تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال ارندو، تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال وریجون موڑکہو میں ڈاکٹرز کی تعیناتی، دروش، بروز، چترال، نشکو، مدک، زیزدی، کشم، چپاڑی، کارگیں اور ڈب وکیسوکے واٹر چینلز کے مسائل پر گفتگو ہو ئی متعلقہ سیکرٹریز نے ان مسائل کو حل کرنے بالخصوص اپر چترال کے بجلی کے جملہ مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دھانی کی اور ریش بجلی گھر کو بھی جلد بحال کرنے کے سلسلہ میں فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ