چترال(بشیر حسین آزاد) ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال امیر اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان جسکا تعلق ملاکنڈ ڈویژن سے ہے اور تیسری مرتبہ اس کے دورہ اپر چترال کی ناکامی مقامی پی ٹی آئی لیڈرشپ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔حالانکہ آل پارٹیز نے وزیراعلیٰ کے دورہ اپر چترال کے انتظامات کیلئے تعاون کا یقین دلایا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دورہ اپر چترال ہوتا تو یقینا علاقے کا فائدہ ہوتا مگر پی ٹی آئی کے اندر آئے روز دھڑے بندیوں اور چپقلیش کی رپورٹیں روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں جوکہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اپر چترال میں ایک بھی میگاپراجیکٹ نہیں ہے اور جوکچھ تھوڑا بہت کام ہواتھا وہ سابقہ ایم پی اے کے دور میں شروع ہوئے تھے جس میں بونی ہسپتال،ار سی سی پل اور روڈ وغیرہ شامل ہیں۔اور دوسری طرف گیس پلانٹ،سی پیک روڈ،گرڈ اسٹیشن وغیرہ جیسے میگا پراجیکٹ موجودہ حکومت میں ختم کردیے گئے۔جبکہ شندورروڈجو چترال سے شروع کرنے کے بجائے لینڈ کمپنسیشن نہ ہونے کی وجہ سے راغ لشٹ،داڑوم گول کے سرکاری زمینوں میں شروع کرکے ہمارے آنکھوں میں دھول جھونکا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی چترال میں بالکل فیل ہوچکا ہے۔مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے اور رشوت کا بازار گرم ہے۔اُنہوں نے پی ٹی آئی چترال کے اپنے ہی ساتھیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بولنے اور اظہار رائے کی آزادی سب کو ہونی چاہیئے یہ کام کسی ڈکٹیٹر کے دور میں بھی نہیں ہوا۔اور پی ٹی آئی کے دور میں یہ سب دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ سیاسی ورکروں کے لئے افسوسناک ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










