انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک کی زیر صدارت ممتاز ماہر تعلیم،محقق و دانشور ادیب و شاعر گل مراد خان حسرت کی مختصر علالت کے بعد رحلت پر انتہائی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایند چترال میل) انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک کی زیر صدارت چترال پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز ادیب و شاعر محمد عرفان عرفان سنئیر صحافی و شاعر محمد جہانگیر جگر، محکم الدین ایونی، سنئیر نائب صدر پریس کلب سیف الرحمن عزیز، شاعر وادیب سید نذیر حسین شاہ، جنرل سیکرٹری چترال پریس کلب عبدالغفار خان، معروف شاعر و صحافی محمد رحیم بیگ خاکسار، نور افضل اور نذیر احمد شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممتاز ماہر تعلیم،محقق و دانشور ادیب و شاعر گل مراد خان حسرت کی مختصر علالت کے بعد رحلت پر انتہائی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اور اسے چترال خصوصا ادب و ثقافت کیلئے ناقابل تلافی نقصان قراردیا گیا۔ اجلاس ان کی طرف سے چترال کی تاریخ و ادب کیلئیکئے جانے والے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اور اس امر کا اظہارکیا گیا۔ کہ مرحوم کے تحقیقی و تخلیقی کام اور کھوار ادب کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اجلاس سے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئیفاتحہ خوانی کی گئی۔ اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا گیا۔ اور کہا گیا۔کہ اس صدمے میں وہ بھی برابرکے شریک ہیں۔