چترال(بشیر حسین آزاد) چترال میں عالمی معیار کے عین اصولوں کے مطابق تیار ہونے والی حلال چکن فروزن مصنوعات کی اسٹور بیسٹ چکن فروزن فوڈز کا افتتاح کر دیا گیا۔ جس میں اے ون کوالٹی اورعمدہ معیاری مصنوعات بنانے والء کمپنی (Sabroso product)کی چکن پراڈکٹس دستیاب ہونگی۔پیر کے روزبائی پاس روڈ گولدرو چوک لوئر چترال کے قریب بیسٹ چکن فروزن فوڈز اسٹور کی افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی،مختلف سیاسی جماعتوں عہدادارن،تجار یونین کی کابینہ کے ممبران و متعبرات علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سابق ایم پی اے،جے یوآئی چترال لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن،ق معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر،خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان و دیگر نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر بیسٹ چکن فروزن فوڈز کا افتتاح کیا،چترال کے عوام نے پہلے دن ہی بڑی تعداد میں فروزن فوڈز کا معائنہ کیا اورسی ای او اخونزادہ قاضی محمدجنید جوکہ سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی چترال لوئر قاضی نسیم کے فرزند ہے کی طرف سے کئے گئیاقدامات کو سراہا۔ فروزن فوڈز میں عالمی معیار کے مطابق فروزن چکن پراڈکٹ تیار کرنے والی کمپنی (Sabroso)کمپنی کی چکن سموسہ شامی کباب، چکن قیمہ، چکن کڑاہی پیس، چکن کٹ پیس، چکن بون لیس،چکن کوفتے اور اس قسم کیدرجنوں اقسام دستیاب ہونگی، سی ای او اخونزادہ قاضی محمدجنید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیسٹ چکن فروزن فوڈز کا مقصد عوام چترال کو انتہائی مناسب ریٹ پر اعلیٰ معیار کی حلال مصنوعات کی با آسانی ترسیل ممکن بنانا اور تازہ اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء مہیا کرنا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات