چترال(نما یندہ چترال میل) گرم چشمہ روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز پولو گراونڈ گرم چشمہ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ جس میں پارٹی جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وسابق صوبائی وزیرسلیم خان،ضلعی صدرلوئرچترال انجینئرفضل ربی جان،سینئرنائب صدرشریف حسین،نائب صدرمحمدمظفر،جنرل سیکرٹری قاضی محمدفیصل،صدرتحصیل چترال عالمزیب ایڈوکیٹ،شیرین خان ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری نظارولی شاہ،سابق ممبرتحصیل کونسل خوش محمد،نادرشاہ اوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے لوٹ کوہ کے عوام کو بدترین دھوکہ دیا اور روڈ کے منصوبے کو پش پشت ڈالتے رہے جس سے یہاں کے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے پچھلے سال گرم چشمہ روڈ کواے ڈی پی سے نکال کرفنڈسوات منتقل کیاگیااوراس سال کی اے ڈی پی میں صرف ڈھائی کروڑ روپے رکھاگیاہے جویہاں کے عوام کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے جوکسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے نااہل حکومت نے اب پہلے سے طے شدہ اس روڈ کو چوڑائی کو پچاس فٹ کی بجائے 25 فٹ کرنے کی باتیں جاری ہیں اور یہ بھی شرمنا ک بات ہے کہ اس سال اس میگاپراجیکٹ کے لئے اے ڈی پی میں صرف ڈھائی کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سوات میں ایسے منصوبوں کے لئے سوفیصد ریلیز بھی ہوگئے ہیں۔ مہنگائی وگرانی کے بارے میں پی پی پی کے رہنماوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئیکہاکہ مہنگائی اس خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے کہ غربت سے تنگ لوگ اور متوسط طبقہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے کیونکہ ان کے لیے اپنے خاندانوں کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔نا اہل حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی اس وقت حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہیاور اسمبلی کے اندر اور باہر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید اور عوام کو آگاہ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہ نیازی کی حکومت نے قلیل وقت میں ریکارڈ قرضے لئے ہیں، کمر توڑ مہنگائی نے متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ اس ظلم حکومت نے عوام کاجیناحرام کردیاہے جب تک ہم آوازنہیں اٹھائیں گے تویہ حکومت مزیدمہنگائی کریگایہ عوام دشمن حکومت روزانہ غریبوں پرمہنگائی کابم گراتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے دورحکومت میں گیس کمپنی،آئی بی،ایجوکیشن دیگرمختلف سرکاری محکموں میں 16ہزارسے زائدلوگوں کوملازمتیں مل چکے تھے مگر موجودہ غریب دشمن حکومت اُن لوگوں کونوکریوں سے برطرف کرکے ہزاروں خاندانوں کے لاکھوں افراد فاقہ کشی پر مجبور کیاہے۔نیازی حکومت کایہ فیصلہ ہزاروں خاندانوں کے معاشی و سماجی بحران سے دوچار کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ یہ ملازمین گذشتہ گیارہ سالوں کے دوران پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کے ساتھ اپنے خاندانوں کے لئے حق حلال کی باعزت روزی کما رہے تھے ان کے بچے ایک روشن مستقبل کی امید میں سکولوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن اب ملازمتوں سے محروم ہونے والے یہ ملازمین عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں وہ نہ صرف کسی دوسری ملازمت کے اہل نہیں رہے بلکہ کوئی کاروبار وغیرہ بھی نہیں کرسکتے۔ پی پی پی کے رہنماوں نے چترال کے ایم این اے اور ایم پی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ چترالی عوام کو دھوکہ دینیاور سبز باغ دیکھانے کے سوا کچھ نہ کرسکے اور یہ دونوں عوام کے سامنے مکمل طور پر ایکسپوز ہوگئے کہ وہ ان عہدوں کے لئے نااہل ہیں جن کا اسمبلی کے اندر بھی کارکردگی صفر کے برابر ہے۔ انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز میں گرم چشمہ کی 80ہزار آبادی کو نظر انداز کر نے پر ایم این اے کی مذمت کی اور کہاکہ انہوں نے انتہائی تعصب سے کام لیکر یہاں کے مکینوں کومایوس کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ایم پی اے نے تو جھوٹ اور دھوکہ کی حد کردی اور ضلع کے دوردراز علاقوں میں جھوٹے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتیہوئے پھر رہے ہیں۔پی پی پی کے رہنماوں نے کہاکہ کالاش کمیونٹی کے متعلق مشہور ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے لیکن وزیر زادہ نے جھوٹ بول بول کر اپنی کمیونٹی کی ایک صفت کھوبیٹھے ہیں۔ نومنتخب عہداروں نے کہاکہ صوبائی صدرنجم الدین خان اورجنرل سیکرٹری محمدشجاع خان کی ہدایت پرگھرگھرجاکرپی پی پی کے ناراض کارکنوں کومنانے اورپارٹی کومنظم بنانے کی کوشش جاری ہے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی کے خیرالدین،جماعت علماء اسلام کے رحمت اللہ، پاکستان تحریک انصاف کے مجب اللہ،اسلام بیگ،مظہر،قربان بیگ،عبدالعزیز،مرادخان،میرزہ مراد،ریاض خان سنگل اوردیگرنے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔نظامت کی فرائض نازورخان انجام دے رہے تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات