چترال (نمائندہ چترال میل) دیر اورسیز ایسوسی ایشن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ہفتے کے روز رحیم شاہ اخون خیل کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ تقریب میں 24اکتوبر کو تیمرگرہ میں منعقد ہونے والی ‘دیر باجوڑ چترال ڈیویلپمنٹ کانفرنس ‘میں شرکت کے لئے چترال کے تما م سول سوسائٹی تنظیموں اور سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جہاں ان پانچ اضلاع پر مشتمل الگ ڈویژن کا قیام، سی پیک منصوبہ، این 45 اور انٹرنیٹ سروس جیسے بنیادی مسائل پر بحث وتمحیص کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر اور چترال میں انسانی حقوق کا علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور امریکہ میں رحیم شاہ اخون خیل کی خدمات پر روشنی ڈالی اور چترالی عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، انجینئر فضل ربی جان (پی پی پی لویر چترال)، امیراللہ خان (پی پی پی اپر چترال)، مولانا رحمت اللہ اخونزادہ(چترال لویر)، مولانا عبدالرحمن (جے یو آئی لویر چترال)، مولانا فتح الباری (اپر چترال)، الحاج عیدالحسین (پی پی پی)، سید احمد خان (پی ایم ایل این)، غلام مصطفی ایڈوکیٹ(ڈسٹرکٹ بار اپر چترال)، محمد وزیر (چیمبر آف کامرس)، مولانا اظہر اقبال (تجاریونین)، ظہیرا لدین(چترال پریس کلب)، صاحب نادر ایڈوکیٹ اور دوسروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کانفرنس کو وقت کا اہم تریں ضرورت قراردیتے ہوئے کہاکہ جن مسائل کی طرف نشاندہی کی گئی ہے، ان کا مستقبل کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ اپنے خطاب میں رحیم شاہ اخون خیل نے چترال کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو کانفرنس میں باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ علاقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور اسے ترقی کی شاہراہ میں گامزن کرنے کی طرف پہلاقدم ہے جس میں ہمیں متحدو متفق ہوکر جدوجہدکرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تمام مہمانوں کو چترال کی روایتی تخفے چترالی ٹوپی (پھکوڑ) پیش کئے گئے۔
تازہ ترین
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا
- ہوماظہار تشکر ۔۔ ہم ان تمام عزیز و اقارب،دوستوں اور بہی خواہوں کے شکر گزار ہیں۔۔حاجی سید احمد بمبوریت و فیملی
- ہوماپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جن میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ لویر چترال اور گل مراد خان ایڈوکیٹ اپر چترال کے صدر منتخب ہوگئے