چترال (محکم الدین) چترال میں خود کشی کے تشویشناک حد تک بڑھتے ہوئے واقعات کے سد باب کے لئے ایک روزہ انسداد خودکشی و آگہی سمینار چترال رورل سپورٹ پروگرام کیزیر اہتمام چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اس سمینارکیمہمان خصوصی انجینئر فضل ربی جان اور صدر محفل کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد ثقلین نے انجام دی۔ جبکہ سمینار میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی چار ایم پی ایز عائشہ خٹک، عائشہ نعیم، ناز اور مدیحہ نثار نے خصوصی طور پر شرکت کیں۔ سمینار سے حنا قریشی، ارم ممتاز، عاصمہ حسنات، اور ڈاکٹر عائزہ یزدانی ایجوکیشنل سائیکالوجسٹ نے خطاب کیا۔ قبل ازین چترال رورل سپورٹ پروگرام کے نائب صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اور سی آر ایس پی کے قیام کے مقاصد اور اب تک ہونے والے سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔ کہ سی آر ایس پی اب تک انسداد خود کشی کے حوالے سے قومی سطح کے چار سمینار منعقد کر چکا ہے۔ اور موجودہ سمینار ان سب میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ڈاکٹر عائزہ یزدانی نے اپنے طویل تجربے اور علم کی بنیاد پر چترال میں خود کشی کے وجوہات کا تجزیہ کیا۔ اور اسباب سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئیکہا۔۔ کہ خود کشی فوری طور پر رونما ہونے والا عمل نہیں ہے۔ بلکہ یہ مسلسل منفی رویوں اور حالات کے نتیجے میں وقوع پذیرہوتا ہے۔ کسی فرد کی خاموشی، تنہائی پسندی، باتوں میں مایوسی، حرکات و سکنات میں بے ترتیبی اس کی ابتدائی علامات میں سے ہیں۔ جن کی جانکاری بہت ضروری ہے۔ تاکہ اسکا بروقت علاج کیا جا سکے۔ انہوں نیکہا۔ کہ بچوں کے ساتھ ہمیشہ سختی کا رویہ انہیں ذہنی دباو کا شکاربنا سکتا ہے۔ اور یہ عمل بھی خود کشی کی طرف راغب کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ چترال رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو امیر علی شاہ، وائس پریذیڈنٹ قاضی وقار نے سمینار کے انعقاد میں تعاون کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال اور شرکت کرنے پر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی انجینئر فضل ربی جان نے کہا۔ کہ خود کشی کے حوالے سے چترال کامنفی چہرا دنیا کے سامنے آنا افسوسناک ہے۔ تاہم اس کی ایک بڑی وجہ بیروز گاری اور خود اعتمادی کا نہ ہونا ہے۔ نوجوان جتنے کاروبار اور آمدنی پیدا کرنیمیں شب و روز محنت کو اپنا شعاربنائیں گے۔ خود کشی کی طرف سوچنے کا منفی عمل کم ہو جائے گا۔ نوجوان لڑکیلڑکیوں کو سکل کی طرف توجہ دینیکی اشد ضرورت ہے۔ صدر محفل اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد ثقلین چترال میں خود کشی کے حوالے سے تفصیلی ریکارڈ پیش کی اور اس کے سد باب کیلئے آگہی سمینار، ورکشاپ اور کانفرنس کی ضرورت پر زوردیا، اس موقع پر ایگزیکٹیو ممبر سی آر ایس پی اشفاق احمد، مختار ملک نے بھی سمینار سے خطاب کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات