چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ چترال کے جج امجد ضیاء صدیقی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کو کمپنی کے ایک صارف فخر عالم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دے دیا ہے کہ 90دنوں کے اندر اندر اس علاقے کے انٹرنیٹ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے جدید آلات لگانے اور کوئی میکینزم کرنے سمیت اقدامات کرے بصورت دیگر فیصلہ پر عملدرامد کیلئے اپیل کنندہ دوبارہ عدالت رجوع کرسکتا ہے تاکہ کمپنی کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
عدالت نے اپنی تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ مدعی نے بار بار پی ٹی سی ایل کو تحریر ی شکایت کرنے کے باوجود سروس کوالٹی میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی جبکہ ریگولیٹری ادارہ پی ٹی اے کو بھی انہوں نے شکایت بھیج دی جس کے جواب میں صرف یہ بتایاگیاکہ صارف کا گھر ٹیلی فون ایکسجنچ سے دور واقع ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آرہا ہے لیکن اسے تکنیکی طور پر ثابت نہ کرسکے۔ پی ٹی سی ایل نے عدالت کے سامنے یہ موقف اختیار کیا تھاکہ اس کیس کو سننا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے جسے فاضل جج نے پاکستان ٹیلی کام کنزیومرز رریگولیشنز، خیبر پختونخوا کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1997اور دوسرے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کیس کی سماعت کی۔ پیشی میں شکایت کنندہ فخر عالم اپنے وکیل صاحب نادر ایڈوکیٹ کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ پی ٹی سی ایل کی نمائندگی اکرام اللہ نے کی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





