چترال (نما یندہ چترال میل) خیبر پختونخواکے سابق چیف خطیب اور معروف دینی مبلغ مولانا ڈاکٹر محمداسماعیل نے روزنامہ مشرق پشاور کے چترال کے بیور و آفس کے اہتمام سے منعقدہ ایک خصوصی لیکچر میں میڈیا کے کارکنان پر زور دیاکہ وہ صرف سچ اور ٹھوس حقائق پر مبنی خبروں اور باتوں کو اشاعت کے لئے آگے بڑہائیں اور ان کے ہاتھوں حقائق کبھی مسخ نہ ہوں جس سے معاشرے میں بگاڑ اور بے چینی پیدا ہو۔ انہوں نے مقامی صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین کو توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ اس وقت میڈیا ہر سو چھائی ہوئی ہے اور ہزاروں لاکھوں لوگوں تک پہلے کی نسبت بہت ہی آسانی سے پہنچ کر انہیں متاثر کرنے کے ساتھ رائے عامہ کو بھی مخصوص زاوئیے پر موڑ دیتی ہے اور بسااوقات حق اور باطل میں تمیز ہی مشکل ہوکر رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں صحافیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پسند وناپسند اور ذاتی کو بالائے طاق رکھ کر حالات وواقعات کو سامنے لائیں۔ اس موقع پر معروف دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، سینئر وکیل عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، تجار یونین کے نائب صدر اظہر اقبال اور دوسروں نے ڈاکٹر محمد اسماعیل سے سوالات کئے۔ امیر جماعت اسلامی مولانا اخونزادہ رحمت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ روزنامہ مشرق کے چترال میں بیورو چیف فخر عالم اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے مہمان مقرر اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال