چترال (نمائندہ چترال میل) لٹکوہ گبور بخ کے رہائشی قاضی فضل مولیٰ نے وزیر اعظم، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کورکمانڈر پشاور سے اپیل کی ہے کہ محمد حسین نامی شخص سے گبور کے عوام کو نجات دلائی جائے جوکہ نہ صرف علاقے میں دہشت کی علامت بن چکے ہیں بلکہ سرکاری ڈسپنسری، چیک پوسٹ اور سرکاری سکول کی زمین کو فروخت کردیا ہے اور یہاں تک سرکاری سڑک پر اس شخص نے قبضہ جما کر اسے اپنے استعمال میں لایا ہے۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے سابق ممبر محمد حسین کے ہاتھوں گبور کے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور وہ اب اس بااثر شخص کی ظلم وذیادتیوں سے تنگ آکر علاقے سے ہجرت کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ شخص اپنی شاطرانہ چالوں سے ہر طرف سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر قبضہ جمالیتا ہے اور اپنی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو اتنا مجبور کرتا ہے کہ وہ یا تو چپ چاپ بیٹھ جاتے ہیں یا تو علاقہ چھوڑ کرجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کا سرغنہ محمد حسین نے گبور کے سرمائی چراگاہ میں مال مویشی چرانے والوں سے سالانہ دس سے پندرہ لاکھ روپے تک قلنگ (ٹیکس) لیتا ہے حالانکہ یہ چراگاہیں مشترک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی ہر غیر قانونی کاروائی میں حکومتی ادارے ان کی پشت پناہی کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی منفی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ فضل مولیٰ نے کہاکہ یہ شخص اپنی منفی کرتوت چھپانے کے لئے وہ خواتین اور بچوں کو تھانوں اور پریس کلب لانے سے بھی نہیں کتراتے اوران کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات