چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ ”روز”کی طرف سے اپر چترال کے دو ہونہارطالب علموں کو سکالرشپ کے چیک دئیے گئے، سکالرشپ دینے کی مختصرتقریب روز کے مرکزی دفترمیں منعقد ہوئی۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال حفیظ اللہ اور چیف ایڈیٹر چترال ٹائمز سیف الرحمن عزیز مہمانان خصوصی تھے۔ جنھوں نے ہونہار طالب علموں کو سکالرشپ کیچیک پیش کئے۔تقریب میں روز کے چیئرمین ہدایت اللہ، صحافی نذیر حسین شاہ، روز کے بورڈ ممبران عبید الرحمن، محمد عبیر اورنیاب ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ہونہارطالب علم عثمان رضا ساکن کوراغ جو غلام عیسی خان انسٹیٹیوٹ (جی آئی کے) کے ٹیسٹ میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن لیکر مکینکل انجنینرنگ میں داخلہ لینے میں کامباب ہوئے ہیں کو پچاس ہزارروپے کے سکالرشپ کا چیک دیاگیا۔ اسی طرح انیس شہباز علی خان ساکن بریپ نے جی آئی کے ٹیسٹ میں صوبہ بھر میں آٹھویں پوزیشن لیکر میکینکل انجینئرنگ میں داخلہ لے چکے ہیں کوبھی پچاس ہزارروپے کا چیک دیا گیا۔تقریب کے مہمانان نے روز کی طرف سے کم وسائل کے حامل ہونہار طالب علموں کو سکالرشپ دینے کے سلسلے کو سراہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں روز کے چیئرمین ہدایت اللہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انھوں نے چترال کے اُن فرزندان جو اندرون یا بیرون ملک اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں یا کاروبارسے منسلک ہیں سے اپیل کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں روز کے ساتھ خصوصی تعاوں کریں۔ہدایت اللہ نے اُن تمام مخیرحضرات کا شکریہ ادا کیا جن کی مالی معاونت سیچترال کے کم وسائل والے ہونہار طلبا وطالبات کو وظائف دئے جارہے ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ چترال کے باصلاحیت طلبا وطالبات کواعلیٰ تعلیم کے حصول میں کسی قسم کے رکاوٹ ہونے نہیں دیں گے۔ بصورت دیگر چترال کے باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے رہ جائیں گے اور نتیجتا وہ معاشرے کیلئے بھی بوجھ بنیں گے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات