چترال (نمائندہ چترال میل) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دورہ چترال اور اس ضلعے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور پسماندگی کو دور کرنے کے لئے متوقع اعلانات اس ضلعے کی تاریخ میں بہت ہی اہم اور دوررس اثرات کے حامل ہوں گے اور اس ناطے چترال چیمبر آف کامرس دوسرے تمام سول سوسائٹی تنظیموں کی طرف سے چترال کے عوام سے اس جلسہ عام میں پارٹی و ابستگیوں سے قطع نظر جوق درجوق شمولیت کی درخواست کی جاتی ہے۔ منگل کے روزچترال پریس کلب میں چیمبر کے دیگر عہدیداروں اتالیق حیدر علی شاہ، حاجی محمد خان، منظور احمد، حکیم مجیب اللہ، حاجی انذر گل، حاجی سلطان،محمد خان،ناصر احمد،شمشیر اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام سیاسی طور پر بیدار اور باشعور ہیں اور اپنے مہمانوں کا استقبال تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کرتے آرہے ہیں اور اب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور دوسرے مہمانوں کی استقبال کے لئے اپنی پلکیں بچھائے ہوئے ہیں اور ایک فقید المثال استقبال چترال میں ان کا منتظر ہے۔ انہوں نے چترال میں تجارتی برادری کے نقصانات کے ازالے کے لئے ای آر کے ایف اسکیم کو چترال میں توسیع دینے، چترال یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے اور چترال کی ترقی کے لئے کئی اور تاریخی اقدامات پر چیف منسٹر کا چترال چیمبر آف کامرس کی طرف سے خصوصی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ بدھ کے روز چترال کے جلسہ عام میں ہونے والے اعلانات کو عملی شکل دینے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی ا ور اس سلسلے میں چترال کے منتخب نمائندگان قومی و صوبائی اسمبلی اور ضلع ناظم اپنا کردار ادا کریں گے اور ان اعلانات پر عملدرامد میں کوئی خدشات چترالی عوام کو درپیش نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے