چترال(نمائندہ چترال میل)گذشتہ روزشارپ پاکستان نے ICMCکی معاون اشتراک سے چترال کے ایک مقامی گیسٹ ہاؤس میں چترال وکلاء کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا،پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔SHARPکے مقامی ٹیم کے لیڈر قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ نے شرکاء کو باضابطہ طورپر پروگرام میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔SHARPکے صوبائی ڈائریکٹر یس محترمہ میمونہ بتول خان نےSHARPکا جبکہ منصور خان ایڈوکیٹ نے ICMC کا مختصر اً تعارف پیش کیا۔اُنہوں نے اپنی اپنی تنظیمات کی نمائندگی کرتے ہوئے تنظیمات کے قیام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔منصور خان ایڈوکیٹ نے انسانی حقوق اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو بنیادی انسانی حقوق،آئین پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق آرٹیکلز،بین الاقوامی قوانین اور معاہدات اور ان کے تحفظ کے لئے ریاست ودیگر اداروں کے کردار کو اُجاگر کیا۔SHARPکے کوہاٹ آفس فیلڈ منیجر غیاث الدین گیلانی نے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی کردار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے مہاجرین کے حقوق،پاکستان میں مہاجرین بالخصوص افغان مہاجرن کی موجودہ صورتحال،مہاجر کارڈ،POR Cardsسے متعلق مسائل وطریقہ کار،PCMکے دائرہ کار نیز مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور اس سے وابستہ VRCsکے طریقہ کار کے بارے میں شرکاء کو تفصیلاً بتایا۔سہولت کاروں نے شرکاء کے سوالات کے بھی تفصیلاً جوابات دئے۔محترمہ میمونہ بتول خان نے وفاق کی جانب سے وقتاً فوقتاًمشتہر شدہ اعلامیہ جات کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔آخر میں شرکاء میں شرکتی سرٹیفیکٹس و سووینئر تقسیم کئے گئے۔جبکہ سینئر ایڈمن افیسرSHARP محمد تبریز نے نائب صدر ڈسٹرکٹ بار چترال محمد اسحاق کو اپنے ادارے کی طرف سے شیلڈ پیش کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات