چترال(نمائندہ چترال میل)تحریک تحفظ ِ پاکستان کے ضلعی صدرچترال اور سنٹرل سیکرٹری اطلاعات بدیع الرحمن اور چترال کی کابینہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی طرف سے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔اُنہوں نے پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ اپر چترال کو ضلع کا درجہ ملنے سے وہاں کے بسنے والے لوگوں کو بہت سے سہولیات میسر آئینگے۔نیا ضلع بننے سے فنڈز،نئے ملازمت کے مواقع دستیاب ہونگے۔اس سے پہلے اپر چترال کے عوام کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تک رسائی میں انتہائی دقعت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ضلع بننے کے بعد وہاں پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بنے گا تو لوگ صحت کی سہولیات سے مستفید ہونگے۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کا اعلان کرنے کے بعد وہاں کے عوام کو سہولیات،ملازمت اور فنڈز وغیرہ کی فراہمی میں غفلت نہ برتی جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





