چترال (نما یندہ چترال میل) چترال میں کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کی تعداد 33 تک پہنچ گئی۔ ہفتے کے روز مزید پانچ کیسز کے رزلٹ مثبت ائے۔ جن میں صادق احمد ولد نثار ساکن اوسیک دروش، سہراب خان ولد زیارت خان ساکن سوات حال چترال، شہاب الدین، سید قادر ولد غلام قادر ساکن جغور چترال اور محمد آفان ساکن زرگراندہ عمر چار سال شامل ہیں۔ چترال لوئر میں اب تک تیئس افراد اور چترال اپر میں پانچ پازیٹیو کیسز کے حامل افراد آئسولیشن میں داخل ہیں۔ جبکہ لوئر چترال میں گذشتہ روز صحتیاب ہو کر فارغ ہو چکے ہیں۔ درین اثنا گذشتہ روز تک ڈپٹی کمشنر کرونا کنٹرول روم سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق چھیاسی قرنطینہ کیمپوں میں پندرہ سو بہتر افراد موجود ہیں۔ اور سولہ سو تیرہ افراد کو فارغ کردیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کی تعداد دو سو چونتیس، نیگیٹیو رزلٹ کی تعدادایک سو ستاسی ہے۔ اٹھارہ کے رزلٹ کا انتظار ہے اور چار فارغ ہو چکے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں بارہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں دس افراد آئسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولیس کی طرف سے چھ ہزار چھ سو چوراسی ٹریفک چالان کئے گئے۔ اکیس لاکھ بتیس ہزار روپے جرمانہ وصول کئے گئے۔ چار سو ستاسٹھ ایف آئی آر درج ہوئے۔ تین سو ستائس گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا،اور پانچ سو پنتالیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ پابندی کے باوجود گیارہ ہزار چھ سو ستاون چترال کے رہائشی دوسرے شہروں سے چترال میں داخل ہوئے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










