چترال (نما یندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدرخواتین ونگ خدیجہ بی بی کی کوششوں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاؤن سے دروش میں ایک بیوہ اور غریب خاتون کے لئے چھوٹے مکان کی تعمیر شروع کی گئی۔ اس موقع پر خدیجہ بی بی کی دعوت پر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اے این پی کے سابق صدر سید مظفر جان، قاری جمال عبدالناصر، الخدمت فاؤنڈیشن دروش کے صدر انجینئر امیر شریف اور مولانا نقیب اللہ، اے این پی کے صوبائی کونسل کے اراکین سید مسرت جان اور سید عباس جان،اے این پی کے سنیئر راہنما سید عابد حسین جان،اے این پی تحصیل دروش کے نائب صدر غلام احمد،صلاح الدین طوفان اور ریٹائرڈ انسپکٹر سعیداللہ موجود تھے۔ شمس آباد دروش کے رہائشی بیوہ خاتون کے گھر کی حالت مخدوش تھی اور کسی بھی وقت گرنے کا احتمال تھا۔ اے این پی کی خاتون راہنماء خدیجہ بی بی کی کوششوں سے اب اس مخدوش عمارت کوگرا کر ایک چھوٹا سے مکان تعمیر کیا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ بی بی نے بتایا کہ اس گھر میں کوئی بھی مرد نہیں، ایک بیوہ خاتون، اسکی بیٹی جو خود بھی بیوہ ہیں اور انکی دو بیٹیاں رہائش پذیر ہیں مگر اس گھر حالت کی بہت ہی خراب تھی، کسی بھی وقت مکینوں پر گرنے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب یہ خراب عمارت گرا کر یہاں پر ایک بڑا ہال، کیچن اور اسٹور تعمیر کیا جائیگا اور عید سے قبل یہ مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے توصرف اس میں پہل کی ہے مگر یہ سارا کام مخیر حضرات کے تعاؤن سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے خصوصی طور الخدمت فاؤنڈیشن دروش کا شکریہ ادا کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اس مجبور اور بے سہارا خاتون کے مکان کی تعمیرنو کیلئے سیمنٹ کی خریداری کے لئے کیش امداد فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بغیر کسی تفریق کے غریب اور ضرورتمند لوگوں کی جو خدمت کر رہا ہے اس پر میں الخدمت فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے رضاکار منظور اور فرازو دیگر بلامعاوضہ لیبر کاکام کرینگے جبکہ اے این پی کے سنیئر راہنماؤں کی طرف سے تعاؤن کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیا کہ ان غریب اور بے سہارا خواتین کو خصوصی امداد مالی امداد فراہم کیا جائے کیونکہ چند سال قبل زلزلہ سے انکا گھر بری طرح متاثر ہونے کے باجود انہیں حکومتی امداد نہیں ملی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل دروش کے صدر امیر شریف اور مولانا نقیب اللہ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کیلئے سرگرم ہے اور ہر ممکن حد تک تعاؤن کر رہے ہیں۔ فی الحال اس مکان کی تعمیر کے لئے سیمنٹ کی خریداری کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن نقد رقم مہیا کر رہی ہے، بعد میں بھی انکے ساتھ تعاؤن کرنے کی کوشش کی جائے۔
اس موقع پر دروش کے سوشل ورکر محمد عباس نے اپنی تنظیم کی طرف سے مذکورہ خاندان کے لئے ایک مہینے کے راشن فراہم کرنے کی ذمہ داری لے لیا۔
بعد ازاں عمائدین کی معیت میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے تعمیراتی کام آغاز کروادیا۔ عمائدین نے اس کارخیر کے لئے کوششیں کرنے پر خدیجہ سردار کا شکریہ ادا کیا اور خاص کر الخدمت فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا کہ مصیبت کی گھڑی میں غریبوں کا سہارا بن کر یہ ادارہ ہر ایک جگہ پر پہنچ جاتی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات