چترال (نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کاروان انقلاب جمعہ کے روز چترال سے روانہ ہوئی جوکہ 14اگست کو وزیر ستان میں احتتام پذیر ہوگا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان اور جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل کارواں اتالیق چوک چترال سے صبح 10بجے روانہ ہوگئی جس کا لواری ٹنل تک پہنچنے تک مختلف مقامات بروز، کیسو، دروش، میرکھنی اور زیارت میں استقبال کیاگیا۔ روانگی سے قبل اور راستے میں استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ کاروان کو چترال سے شروع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ چترال کے لوگ کبھی بھی استعماری قوتوں کو تسلیم نہیں کیا اور انگریزوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور اب بھی پاکستان کو امریکہ کے غلاموں کی غلامی سے آزاد کرنے کا ابتداء یہاں سے کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس کاروان کے تین بڑے مقاصد میں اسلام، پاکستان او ر نوجوان ہیں جوکہ تینوں آج خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک قربانی دے کر اس لئے حاصل کیا گیا تھاکہ یہاں شریعت محمد ی نافذ ہو اور یہاں انسان کو بندوں کی غلامی سے نجات ملے لیکن 75سال بعد غلامی کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک پر مافیا کا راج ہے جنہوں نے اس مملکت خداداد کو اپنا اڈہ بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج نوجوان بے روزگار ہے جوکہ ملک کی آبادی کا 71فیصد ہے اور نوجوانوں کو جھانسہ دے کر حکومت حاصل کرنے والوں نے انہیں کھیلوں میں بھی آگے نہیں لے جاسکے اور ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا ایک میڈل بھی جیتنے میں ناکام رہنا اس کا بین ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ ہم نوجوانوں کو ملک کی حقیقی آزادی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے امیر مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین، جے آئی یوتھ کے جہانزیب، اشفاق اور دوسرے بھی موجود تھے۔ چترال میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی سیاسی سرگرمی بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے