چترال (نما یندہ چترال میل )لویر چترال پولیس نے تورکھو سے تعلق رکھنے والی خاتون کو نوسربازی کرنے کے الزام میں دھرلیا ہے جوکہ چترال شہر کے اڑیان میں مقیم ہوکر مختلف لوگوں سے مختلف حیلے بہانوں سے بھاری رقم بٹوررہی تھی۔ چترال تھانے کے ایک اہلکارنے بتایاکہ امینہ زوجہ نعمت اللہ کئی عرصے سے اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے مختلف سادہ لوح خواتین سے ان کو سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 50ہزار روپے اور اس سے زائد رقم ہتھیاچکی تھی جبکہ ایک شخص سے 10لاکھ روپے کی بھاری رقم بھی قرض لے چکی تھی۔پولیس کے مطابق وہ تعویذ اور روحانی عمل کا جھانسہ دے کر بھی بعض سادہ لوح لوگوں سے پیسے نکالتی رہی تھی۔انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف عوامی شکایات کے انبار لگ جانے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کاموں میں ان کا شوہر بھی ملوث بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خاتون نوسر باز کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 170اور 420کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جسے مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی ہے۔ پولیس اہلکار نے مزید بتایاکہ ایک اور نوسربازخاتون کی تلاش بھی جاری ہے جس کے بارے میں مختلف شکایات موصول ہورہی ہیں جوکہ گھروں میں آکر خواتین کو دھوکہ دینے اور انہیں برے کاموں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





