پشاور سے اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی جانے والی فلائنگ کوچ گاڑی ریشن گاؤں کے آخر میں واقع ایک خشک نالہ میں گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال۔(نما یندہ چترال میل)پشاور سے اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی جانے والی فلائنگ کوچ گاڑی ریشن گاؤں کے آخر میں واقع ایک خشک نالہ میں گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی سی اپر چترال محمد علی نے مرنے والوں کی شناخت ڈراؤر حامد حسین ساکن بونی، سید حسن ساکن اوی اور دختر غلام ساکن چرون اویر کے طور پر کی ہے۔ زخمیوں میں کوراغ گاؤں کے مزمل محمد، مستنصر حسین اور سمیعہ نذیر، کرویی جنالی بونی کے محیب الرحمن اور جاوید اقبال، مسرت شاہین بریپ، رفیدہ کوشٹ،، رضیہ سلطانہ اور فیروزہ بی بی اور۔جاہد اسی شامل ہیں۔ زخمیوں کو بونی ہسپتال صکر دئے گئے۔