جمعیت علماء اسلام نے مجلس عمل کے شوری کے منافی علماء کرام کوغیر جمہوری طورپرپارٹی سے باہرکیاہے جوکہ غیرقانونی،غیراخلاقی اورجمہوری اصولوں کے منافی ہے۔حاجی بہادرزیب صوبائی ترجمان جمعیت علماء اسلام خبیرپختونخوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال(رپورٹ شاہ مراد بیگ)جمعیت علماء اسلام خبیرپختونخوا کے صوبائی ترجمان حاجی بہادرزیب نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ پارٹی کے اندرکوئی دھڑے بندی اورمخالفت کے لئے نہیں بلکہ پارٹی کواپنے دستواراوراصولوں کی پابندی کرانے کے لئے میدان عمل میں کرتے ہیں۔اسی دستورکومکمل طورپرنافذالعمل بناناچاہیے ہیں جس کومولانامفتی محموداورمولاناغلام غوث ہزاروی نے ترتیب دیاتھا۔ پارٹی سے وراثت بندی اورحاکمیت کاقانون ختم کرانے اورجمہوری تحریک پرڈالناان کامنشورہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیز یہ ارادہ لیکرمیدان میں آتے ہیں کہ وہ جمہوریت پرعمل درآمدکرلیں گے مگران پارٹیزوراثتی قانون کوبحال رکھناچاہتے ہیں جوکہ جمہوریت کی نفی ہے اسی طرح جمعیت علماء اسلام نے بھی مجلس عمل کے شوری کے منافی علماء کرام مولانامحمدخان شیرانی،مولاناگل نصیب خان،مولاناشجاع الملک،حافظ حسین احمداوردیگرکوغیرجمہوری طورپرپارٹی سے باہرکیاہے جوکہ غیرقانونی،غیراخلاقی اورجمہوری اصولوں کے منافی ہے۔یہ توملکی سطح پراس پارٹی کے سربراہاں ہیں۔وہ پارٹی کے اندررہتے ہوئے پارٹی سے وراثتی،قانون، حاکمیت پرستی کوختم کرنے تک اورپارٹی کومکمل جمہوری ٹریک پرڈالنے تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی علماء جلدچترال کادورہ کریں گے۔انہوں نے الیکشن کمیشن اف پاکستان سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ ان پارٹیز کوجوملکی سطح پرجمہوریت کی بحالی مگراپنی پارٹیزکے اندرشخصیت پرستی اپنی حاکمیت کی بحالی اوروراثت پرستی چاہتے ہیں،پرمکمل پابندی اوراپنی پارٹی کے اندر جمہوری عمل نافذنہ کرنے والی پارٹیزپرپابندی لگایاجائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جے یو آئی کو موروثی سیاسی جماعت بنایا جارہا ہے۔، ہم پارٹی میں رہ کر جدوجہد کر رہے ہیں۔اس موقع پرچترال سے اس تحریک کے سینئررہنمامولانانجم الرحمان بھی موجودتھے