گر م چشمہ (نمائندہ چترال میل) این ایچ اے کے حوالے ہونے کے بعد گرم چشمہ روڈ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ گرم چشمہ روڈ پر موجود تین چھوٹے چھوٹے پل تاحال مرمت نہ ہوسکے۔ علاقے کے لوگوں کے شدید احتجاج اور میڈیا پر حالت کی سنگینی کے بارے میں بار بار خبریں نشر ہونے کے بعد این ایچ اے کے ذمہ داروں نے پلوں کی تعمیر کے لئے کسی ٹھیکہ دار سے بات کی مگر ٹھیکہ دار خود آکر کام کرنے کے بجائے ایک ترکان کو پل کی تعمیر کا ٹھیکہ بیچ دیا۔مذکورہ ترکان نے پل کو کھولنے کے 72 گھنٹے بعد بھی پل کی تعمیر کا کام شروع نہیں کروا سکا۔ دو دن کے احتجاج کے بعد آج مذکورہ ترکان پل کے سائٹ پر آیا اور ٹوٹے ہوئے شہتیر جوڑکر پل تعمیر کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ جس پر علاقے کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ علاقے کے لوگو ں کا موقف تھا کہ مذکورہ پل کے تمام شہتیر بیچ میں سے ٹوٹ چکے ہیں اور کناروں سے کیڑے لگنے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں رہے۔ اس لئے پل کی تعمیر نئے شہتیر لا کر باقاعدہ این ایچ اے کے انجینئرز کی موجودگی میں کیا جائے۔ اب تک نہ تو این ایچ اے کا کوئی انجینئر مذکورہ پل کے سائٹ کا دورہ کیا ہے اور نہ ہی کام کے کوالٹی چیک کرنے کے لئے کوئی اور ذمہ دار موجود ہے۔علاقے کے لوگوں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پل کی تعمیر میں تاخیر کا سلسلہ جاری رہا اور اسی طرح ناقص تعمیری کام جاری رہا تو این ایچ اے کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ مذکورہ ٹھیکہ دار وہی پرانے شہتیر جو کہ نوے فیصد ٹوٹ چکے ہیں ان کے اوپر رنگ و روغن کرکے دوبارہ سے لگا کر پیسے بٹورنا چاہ رہا ہے۔ جس کی علاقے کے لوگ ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ ہم ایم این اے، ایم پی اے، وزیر زادہ، ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے حکام سے اس سلسلے میں فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ورنہ علاقے میں تمام تر احتجاج اور حالت کی خرابی کی ذمہ داری مذکورہ اداروں اور افراد پر ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات