چترال (نما یندہ چترال میل)چترال یونیورسٹی کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا تاریخی اقدام ہے یونیورسٹی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے نوٹیفیکشن کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پختونخوا اسمبلی بی بی فوزیہ اور تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے حوالے سے چترالی عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوششیں کی گئی لیکن تحریک انصاف کے ورکروں او رصوبائی حکومت نے ان سازشی عناصر کا منصوبہ ناکام بنایا اور ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر کے تمام منفی افواہوں کا گلہ گھونٹ دیا گیاہے انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر بادشاہ منیر کو مبارک باد دیتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ چترال یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اپنی بھر پورصلاحیتیں بروئے کار لاتے ہو ئے چترالی قوم کے اس عظیم خواب کی تعبیر میں اپنا مثبت کردار اداکرینگے انہوں نے عمران خان، صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، اسپیکراسد قیصر اور تحریک انصاف کے تمام ورکروں کاشکریہ ادا کیا جن کی انتھک کو ششوں سے یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ اب جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی ہو چکی ہے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ جو مثبت کردار ہو سکتی ہے ادا کرے اور چترال یونیورسٹی کے حوالے سے مزید غلط فہمیاں پھیلانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





