چترال ( نما یندہ چترال میل) اتوار کی شب دو بجے چترال شہر سے یارخون جانے والی ٹویوٹا گاڑی یارخون کے گاؤں اناوج میں پل عبور کرتی ہوئی دریا میں جاگری جس کے نیتجے میں نو افراد جان بحق ہوگئے جبکہ دو افراد معجزانہ طور پر تیر تے ہوئے اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی پل کے وسط میں جنگلے توڑ تی ہوئی دریامیں گرگئی ہے جبکہ گاڑی میں سوار افراد اب تک لاپتہ ہیں اور اب تک صرف ایک لاش دریا سے برامد کیا جاسکا ہے۔ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر ڈرائیور کی نیند بتائی جاتی ہے مگر بعض حلقوں کے مطابق پل گاڑی کا وزن برداشت نہ کرنے کی وجہ سے گرگئی ہے۔ چترال پولیس کے کنٹرول روم سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق حادثے کا شکارہونے والوں میں ڈرائیور مغل خان ساکنہ دروز یارخون کے علاوہ سابق ممبر ضلع کونسل اسراراحمد اور ان کی بہو بیگم شہزاد ساکنان یخدن یارخون، دیدار الدین اور زوجہ دیدار الدین ساکنان کند یارخون، امید نبی ساکنہ لشٹ یارخون، اعجاز علی ساکنہ یوشکست یارخون، سلطان ساکنہ مومن آباد یارخون اور شوست یارخون کے افتاج خان شامل ہیں۔حادثے میں زندہ بچنے والوں میں پاک پتن پنجاب سے تعلق رکھنے والا محمد ارشاد اور لون چترال کے حاجی علی ہیں جوکہ پیشے کے لحاظ سے بلڈنگ کے رنگساز ہیں اور ایک مقامی زیر تعمیر سکول میں کام پر جارہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے کی دورافتادگی کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو دریا سے نکالنے کا کام شروع نہ کرسکے جبکہ اب تک صرف ایک لاش کو نکالا جاسکا ہے۔ حادثے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے بتایاکہ یہ حادثہ گاڑی کی اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آئی ہے کیونکہ پل کا پورا اسٹرکچراپنی جگہ قائم ہے جبکہ یارخون کے لئے سروس کرنے والے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اوورلوڈنگ پر بار بار تنبیہ کیا جاتا رہا ہے۔ دریں اثنا ء وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے حادثے پر گہری دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات