آرگنائزنگ کمیٹی پی ٹی آئی کے ممبرارشاد مکرر نے ٹاون ناظم دروش الحاج ناصر الدین سے ملاقات،پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

Print Friendly, PDF & Email

دروش(نمائندہ چترال مییل)بسلسلہ دورۂ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آرگنائزنگ کمیٹی پی ٹی آئی کے ممبرارشاد مکرر نے ٹاون ناظم دروش الحاج ناصر الدین سے ملاقات کی۔ملاقات میں ارشاد مکرر نے ناظم سے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے درخواست کی جس پر ناظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر ارشاد مکرر نے ٹاون ناظم کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی جس پر ناظم ٹاون ناصرالدین نے علاقے کے اکابرین سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ناظم ٹاون ناصرالدین کی شمولیت کے ساتھ انکے اہم دوستوں وٹاون دروش سے تعلق رکھنے والے اہم اشخاص وعمائدین کی شمولیت بھی متوقع ہے۔