چترال (نمائندہ چترال میل)ویلج کونسل ہرت کریم آبادکی خاتون کونسلرذولیخابی بی نے گذشتہ روزبعض اخبارات میں شائع ہونے والے اس خبرکومن گھڑت اوربے بنیادقراردیاہے جس میں اُن کی پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کی خبردی گئی ہے۔چترال پریس کلب میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شدیدغم وغصے کااظہارکیااورکہاکہ میں ایک سیاسی خاتون ہوں اورویلج کونسلرہوں اگرمیں کسی پارٹی میں شامل ہوئی توباقاعدہ طورپراس کااعلان کروں گی جب کہ اب تک پیپلزپارٹی سے کسی دوسری پارٹی میں جانے کاسوچاتک نہیں اورنہ آئندہ ایساکرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ جس پروگرام میں میری حاضری کابتایاگیاہے میں اپنی ایک رشتہ دارخاتون کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں وہاں موجودتھی کہ کسی نے چوری چھپے میری مرضی کے خلاف میرے اے این پی میں شامل ہونے کی خبراورتصویرشائع کی گئی۔جوکہ سراسربدنیتی پرمبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں پیپلزپارٹی میں ہوں اوررہوں گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





