چترال ( نما یندہ چترال میل) چیر مین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کی طرف سے متوقع اپر چترال ضلع کا اعلان چترال کے لوگو ں کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ اور اس سے چترال کے کئی مسائل حل ہوں گے۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فو زیہ بی بی ایم پی اے چترال و پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت اور صدر تحریک انصاف ضلع چترال عبداللطیف نے کہا۔ کہ موجودہ حکومت نے چترال کا پچاس سالہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ جس کا لوگ شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ قائد پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلی 8نومبرکو چترال کا دورہ کریں گے اور پولو گراونڈ چترال میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ جبکہ اس سے قبل 7نومبر کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ چئر مین تحریک انصاف عمران خان کی مصروفیات کی وجہ سے ایک دن تا خیر کی گئی ۔ عبد اللطیف نے کہا۔ کہ چترال کے سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ چترال کی روایات کے مطابق آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا ہے۔ اور اب بھی یہ اُمید ہے۔ کہ تمام پارٹیوں کے قائدین اور کارکناں پارٹیوں سے بالاتر ہو کر اپنے مہمانوں کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ انہوں نے متوقع ضلع کے بارے میں خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہمیں توہمات کا شکار ہونے کی بجائے اُس کے بہتر مستقبل کی امید رکھنی چاہیے۔ اس سلسلے میں کام ہو چکاہے۔ اور باقیماندہ کام ضلع کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں کہا۔ کہ ضلع کے اعلان کے بعد پی سی ون تیار کیا جائے گا۔ اور اُسکے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔ بی بی فوزیہ نے کہا۔ کہ کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں آنے والی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی۔ اور ضلع کے ترقیاتی کام تحریک انصاف ہی انجام دے گی۔ دونوں رہنماؤں نے ضلع کیلئے کوشش کرنے پر قائد تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ خان صاحب کی کوششوں سے ہی ضلع کا قیام ممکن ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ضلع کا نام اپر چترال ہونا چاہیے۔ کیونکہ اس کے بغیر چترال والوں کی شناخت میں مسائل پیدا ہوں گے۔ کیونکہ چترال کے تمام لوگ منفرد تہذیب و ثقافت کے حامل ہیں اس لئے چترال کے لفظ کی بجائے کوئی اور نام نہ صرف اس کے شناخت ختم کرنے کے مترادف ہو گا۔ بلکہ اس کے کلچر کو بھی مٹانے کوشش قرار دی جائے گی۔ انہوں نے کہا۔ اپر چترال کو قدرت نے پانی کے ذخائر سے مالا مال کیا ہے۔ اور حکومت 300میگاواٹ ہائیڈل پاور سٹیشن صرف دو سائٹس میں تعمیر کر رہا ہے۔ مستقبل میں اس ضلع کیلئے اس کی رائیلٹی ہی کافی ہوگی۔ اس لئے زیادہ پریشان ہونے کی ہر گز ضرورت نہیں۔


تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





