چترال(بشیر حسین آزاد) چترال کے باشندے اپنے روایات مہمانوازی کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان اور وزیراعلیٰ کا پرتپاک استقبال کرینگے۔2017کے آخری ایام میں عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا چترال کا دورہ خود پی ٹی آئی کے لئے بھی قوت کا ذریعہ اور چترال کے باشندوں کے لئے بھی نہایت سودمند ہوگی۔ان خیالات کا اظہار سماجی وسیاسی کارکن عنایت اللہ اسیر نے ایک اخباری بیان میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے باشندے سیاسی تعلقات سے بالاتر ہوکر حسب روایت اپنے مہمانوں کا پُرتپاک اور شاندار وجاندار استقبال کریں گے۔اس دورے سے پی ٹی آئی کے ورکروں میں جوش وجذبہ بیدار ہوگا اور اس موقع پر اُٹھائے گئے اقدامات 2018کے الیکشن پر لازمی اثرات چھوڑیں گے۔یہ دورہ سردی کے آغاز میں پی ٹی آئی کے نوجوان ورکروں میں گرمی کی لہر دوڑانے کا سبب ہوگا جو کافی مدت سے سیاسی سرگرمی نہ ہونے سے ٹھنڈے پڑگئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر چترال کے باشندے چند ایک ضروری اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔
(1) چترال کے باشندے ضلع مستوج کے قیام پر پی ٹی آئی گورنمنٹ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔اس ضلع کو اس کے سابقہ جغرافیائی حدود کے اندر ہی بحال کیا جائے۔
(2) نئے منظور شدہ ضلع کو قومی اسمبلی میں سیٹ دی جائے تاکہ اس کی پسماندگی کو دور کیا جاسکے۔
(3) نئے منظور شدہ تحصیل دروش و تحصیل ارندو کو ملاکر صوبائی اسمبلی میں الگ سیٹ دی جائے جو اس علاقے کے لئے ترقی کا ضامن ہوگا۔
(4) چترال میں دوہزار سال قبل از مسح سے بسنے والے کلاش قبائل اپنے تہذیبی اقدار اور رسم رواج کی بناء پر منفرد تاریخی حیثیت کے حامل ہیں لہذا صوبائی اسمبلی میں کلاش اقلیت کو ایک میل اور فیمل کی سیٹ دیجائے۔
(5) چترال میں چترال چمبر آف کامرس کے سرپرستی میں ریجنل کامرس کانفرنس کا انعقا د کرکے چترال سے سینٹرل ایشیاء افغانستان اور چائینا سے جائز تجارت کی راہیں کھولی جاسکیں۔
(6) چترال میں ڈرائی پورٹ کا انتظام کرکے سنٹرل ایشیاء اور افغانستان کی سرحدات تک کے لئے پاکستان سے سامان کی ترسیل کی جائے۔
(7) چترال میں ایک پُرسہولت پولو کمپلیکس کی تعمیر کی جائے تاکہ پولو پلیئر کو سہولت دی جاسکے۔
(8) چترال میں کولڈ اسٹوریج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
(9) اور چترال کے دور دراز قائم ہائی سکولز کی بہتات کے پیش نظر ہزاروں طلباء وطالبات کی سہولت کے لئے چترال میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



