چترال (نما یندہ چترال میل) آل ورکشاپ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لویر چترال کے صدر محمد اسحاق نے ایک اخباری بیان میں گزشتہ دنوں جے یو آئی کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کے موقع پراسٹیج پر موجود جے یو آئی کے رہنما قاضی نسیم کی طرف سے اپنے ساتھ بداخلاقی کی شدید مذمت کی ہے جبکہ انہوں نے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاہے کہ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے حوالے سے جے یو آئی کی طرف سے 15ستمبر کو ایک مقامی ہوٹل میں جے یو آئی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوا تھا جس میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بھی موجودتھے اور اس اجلاس میں طے شدہ معاہدے کے تحت ورکشاپ سے متعلق افراد کو بڑی تعداد میں پریڈ گراونڈ لانا تھا جسے انہوں نے بخوبی پوراکیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے ورکشاپ میں کام کرنے والی برادری کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس میں پانی کی فراہمی اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کے مطالبات شامل تھے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ ایم پی اے اپنی شرافت اور علاقے کی ترقی کے لئے دن رات کام کرنے کا جذبہ رکھنے کی بنا ان کے مسائل اپنی اولین فرصت میں پورا کرکے ورکشاپ میں کام کرنے والوں کا دل جیت لے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری کا ورکشاپ یونین کے رہنماؤں کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنا نہایت قبیح اور قابل مذمت فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے جے یو آئی کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو جمعیت سے بدظن کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





