چترال (نما یندہ چترال میل) تجار یونین چترال کے انتخابات میں پی پی پی سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد خان کے پینل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نور احمد خان چارویلو کو 417ووٹوں سے شکست دے دی۔ بشیر احمدخان کے پینل میں جے یو ائی اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امیدوار وں اور نور احمد خان کے پینل میں بھی پی ٹی آئی کے علاوہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں پر مشتمل تھی۔ تین سال بعد منعقد ہونے والے ان انتخابات کی نگرانی تجاریونین کی عبوری کابینہ اور چترال پریس کلب نے مشترکہ طور پرکیا۔ جیتنے والی پینل کے دیگر ارکان میں جے یو آئی کے اظہر اقبال سینئر نائب صدر، ملک اسرار نائب صدر، جماعت اسلامی کے عبدالحق جنرل سیکرٹری، منتخب ہوگئے۔ ڈور ٹو ڈور موبائل پولنگ بوتھ کے ذریعے کرائے گئے الیکشن میں تجار برادری کے 3419نے ووٹ کاسٹ کیا جن میں بشیر احمد خان کو 1918اور نورا حمدخان چارویلو کو 1501ووٹ ملے جبکہ کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ ووٹوں کی گنتی چترال پریس کلب میں انجام پائی جس میں دونوں پینلوں کے سربراہان اور ان کے امیدوار بھی موجود رہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد دونوں امیدواروں نے انتہائی غیر جانبدرانہ اور شفاف الیکشن منعقد کرانے پر تجاریونین کے عبوری صدر حبیب حسین مغل اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں بشیر احمد خان نے اپنے خطاب میں اس عز م کا اظہار کیاکہ وہ تاجربرادری کے تمام جائز مطالبات حل کرنے اور ان کو درپیش مسائل دور کرنے کی حتی الوسع کوشش اور تاجربرادری کا اعتماد حاصل کریں گے۔ رنر اپ امیدوار نور احمد خان چارویلو نے بشیر احمد خان کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد میں وہ ان شانہ بشانہ کام کریں گے اور تاجروں پر ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ ختم کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔