بونی (جمشید احمد)بونی کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سب ڈویثرن مستوج کے تین تحصیلوں پر مشتمل واحد ہسپتال ہے جہاں دور دراز سے مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں لیکن ہسپتال میں طبعی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مجبورا پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے مہنگائی کی اس دور ایک غریب آدمی پرائیویٹ ہسپتال کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتاہے ہسپتال کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے گیارہ ڈاکٹروں کی جگہ صرف پانچ ڈاکٹر ڈیوٹی کر رہے ہیں باقی اسامیاں خالی ہیں لیڈی ڈاکٹر کی تبادلے کے بعد اور ڈاکٹرنہیں جسے خواتین مریضوں کو مشکلات درپیش ہوتے ہیں اس کے علاوہ سوئیپر، مالی دائی،دھوبی نہیں ہے، بجلی عدم دستیابی متبادل جنریٹرکا کوئی بندوبست نہیں ہے سردیوں میں heating کی کوئی بندوبست نہیں ہے علاقہ سرد ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہوتے ہیں چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے جانور اوربازار کے اوارہ کتے ہسپتال ایریا میں داخل ہو تے ہیں ہسپتال کتوں کا آماجگاہ بن گیا ہے۔ دہشت گردی کی اس دور میں ہسپتال میں سیکورٹی کا کو ئی انتظام نہیں ہے اس سلسلے میں انچارج میڈیکل افیسر فیض الملک جیلانی سے ملاقات کی گئی ہے تو اس نے بھی عدم سہولیات کا تفصیل سے ذکر کیا اس سلسلے میں محکمہ صحت اور صوبائی حکومت سے پور زور گزارش اور اپیل کی جاتی ہے کہ اس لاورث ہسپتال کی طرف ضرورتوجہ دیں جس سے اس علاقے کی عوام کو صحت کے شعبے میں ریلف پہنچے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات