چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے بیلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت مختلف علاقوں میں نرسری فارم لگانے کے لئے دیئے گئے فنڈز کے استعمال کے سلسلے میں کاشت کاروں کو تنگ کرنے پر تعجب اور برہمی کا اظہارکیا ہے جبکہ انہوں نے محکمہ جنگلات کے ساتھ معاہدے کے مطابق نرسری کے قیام کا پہلا مرحلہ مکمل کیا تھا جبکہ سیلاب اور خشک سالی کے باعث دوسرے مرحلے میں نرسریوں کو نقصان لاحق ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ ایک اخباری بیان میں متعدد ایل ایس اوز کے نمائندوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں زمین کو ہموار کرنے، کھاد ڈال کر تیاری اور بیج ڈالنا شامل تھا جس کے لئے محکمہ جنگلات نے ان کو موقع کی تصدیق کے بعد ادائیگی کی تھی لیکن خشک سالی اور سیلاب سے متاثر ان علاقوں میں ان نرسریوں کے ذمہ داران کے خلاف اب پولیس کے ذریعے کاروائی کی جارہی ہے جس سے ان کو سخت ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ سے اپیل کی ہے کہ چترال میں بیلین ٹری سونامی کے متاثرہ مالکان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور ان کے خلاف فوجداری کیس بنانے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





