چترال(نمائندہ چترال میل ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چترال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میں ایوبیہ کرکٹ کلب نے یونیورسٹی ٹاؤن کرکٹ کلب کو ہراکر چیمپین کپ کے فاتح قرار پائے جس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 130رنز کی ٹارگٹ دے دی جس کے جواب میں رنر اپ ٹیم نے تمام کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر صرف 101رنز بناسکی۔ گورنمنٹ ہائی سکول ایون کے گراونڈ میں کھیلی گئی اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ تھے جس نے فاتح ٹیم کو کپ اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ایوبیہ ٹیم کی کامیابی میں سہیل کے 45رنزکا حصہ تھا جسے میچ آف دی میچ کا انعام بھی قرار دیا گیاجبکہ نر اپ ٹیم کی بیٹنگ لائن نے کمزور ی کا مظاہرہ کیا جس کے بیٹسمن ایک کے بعد دوسرے آوٹ ہوتے رہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود ضلعی حکومت نے کھیلوں کی سرپرستی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی کیونکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں نوجوان نسل میں برائی اور منشیات کی لغنت پروان نہیں چڑھتے۔ا نہوں نے کہاکہ اب تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ترقی کے زینے ثابت ہوتے ہیں اور چترال میں اللہ تعالیٰ نے نوجوانوں میں کسی صلاحیت سے محروم نہیں رکھا اور ان میں یہ ٹیلنٹ موجود ہے کہ ان کی رہنمائی کرنے اور انہیں مواقع فراہم کرنے پر وہ قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ضلع ناظم نے اس موقع پر موجود ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر کو ہدایات جاری کردی کہ وہ اس گراونڈ کے جملہ مسائل حل کرنے کے لئے ٹیکنیکل تجاویز ان کو تحریری صورت میں پیش کردیں۔اس سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول ایون کی طرف سے ظفر نے گراونڈ سے متعلق مسائل بیان کئے جن میں گراونڈ تک رسائی کے لئے پیدل اور جیپ ایبل سڑک کی تعمیر، سیلاب سے اسے بچاؤ کے لئے حفاظتی پشتہ، پینے کے پانی کی فراہمی اور گراونڈ کو ہموار بنانے کا ذکرکیا۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد ایاز نے کہاکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد اسے سرکاری سرپرستی نہیں ملی اور دوسری طرف ان کے خلاف سازشوں کابھی جال بچھاکر اسے کام کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ضلع چترال کو کرکٹ کی تنظیم کے لحاظ سے ضلعے کا درجہ قرار دلوانے کے لئے کسی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ا نہوں نے کہاکہ چترال کو پی سی بی سے کرکٹ کا ضلع قرار دلوانے کا مرحلہ بہت قریب ہے اور کرکٹ کے شائقین کو بہت جلد خوشخبری مل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اب تک پی سی بی نے چترال کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک جاری رکھا لیکن اب چترال کو بھی اس کی حیثیت دی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت نے کہاکہ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کا نمائندہ تنظیم ہے اور اسے جب تک قواعد وضوابط کے مطابق چلایا گیا تو اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتا اور موجود ہ صدر نے ایسوسی ایشن کے لئے جو خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
ڈسٹرکٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل میچ میں پہنچنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں فاتح ٹیم ایوبیہ کرکٹ کلب کے کے شفیع اللہ (ٹیم کپتان)، ذیشان، سہیل، محسن ایوب، فخر عالم، لیاقت، محمودالحسن، سلمان، آفاق، شوکت، شکیل اور شاکراللہ جبکہ رنر اپ ٹیم اسد (ٹیم کپتان)، عماد، الیاس، یوسف، انور، شاہد، واجد، الٰہی بخش، ذاکر، منصور، شمشیر اور عواج شامل ہیں۔ فائنل میچ کے امپائروں کی خدمات شاہ اعجاز اوراعجاز سنگین نے انجام دی جبکہ میچ پر روان کمنٹری اور تبصرہ معروف کمنٹیٹر ز اشرف حسین، خواجہ امان اللہ اور ظہیر الدین کررہے تھے۔
ڈسٹرکٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل میچ کے موقع پر ڈسٹرکٹ کپ کرکٹ ایسوسی ایشن (DCA)کے سرپرست اعلیٰ عبدالقادر المعروف مہتر اور کابینہ کے تمام ارکان بشمول صدر محمد ایاز، سینئر نائب صدر منظور قادر، نائب صدر شاہ عالم، جنرل سیکرٹری عرفان احمد، فنانس سیکرٹری زاہد حسین، پریس سیکڑٹری عمران حسین، آفس سیکرٹری رحیم الدین اور لیگل ایڈوائزر لطیف اللہ ایڈوکیٹ موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل میچ کے موقع پرمختلف شخصیات سے فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو کپ اور کھلاڑیوں میں شیلڈ دلوائے گئے۔ رنر ٹیم ایوبیہ کرکٹ کلب کے کپتان شفیع اللہ نے مہمان خصوصی اور ضلع ناظم مغفرت شاہ سے کپ وصول کیا جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت نے رنر اپ ٹیم یونیورسٹی ٹاؤن کلب کے کپتان اسد کو کپ دے دی۔ اسی طرح ایس آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر طارق احمد،چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین، ویلج ناظمین ایسوسی ایشن کے چیرمین سجاد احمد خان، اے ڈی او ایجوکیشن ضیاء الرحمن، معروف سماجی شخصیت شہزادہ امیر حسنات الدین المعروف شہزادہ گل، معروف صحافی شہریار بیگ اور بشیر حسین آزاد، ڈی سی اے کے سرپرست عبدالقادر المعروف مہتر، پی ٹی آئی کے سرپرست امین الرحمن اور گورنمنٹ ہائی سکول ایون کے پرنسپل نے بھی کھلاڑیوں، کمنٹیٹروں اور امپائروں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈسٹرکٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل میچ کے موقع پرجن کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازے گئے، ان میں مین آف دی ٹورنامنٹ ذیشان علی بیگ (ایوبیہ)، مین آف دی میچ سہیل (ایوبیہ)، اسرار لال، بہترین اسکورر فرمان لالہ شامل ہیں۔ اسی طرح کمنٹیٹر اشر ف حسین، خواجہ امان اللہ اور ظہیر الدین، امپائر شاہ اعجاز اور اعجاز سنگین، گورنمنٹ ہائی سکول ایون کے پرنسپل اور پولیس تھانہ ایون کے ہیڈ کنسٹیبل رشید کو بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد میں مدد دینے پر انعامات دئیے گئے۔ مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کو 20ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کو 10ہزار روپے انعامات کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 16کوالیفائڈ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات