اپر چترال ( نمائندہ چترال میل ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر ضلعی انتظامی آفیسران اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہون نے کوراغ اور ذئییت میں سیلاب کی وجہ سے بند شدہ رابطہ سڑکوں کو XEN سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے زریعے ایمرجنسی بنیاد پر جزوی طور پر بحال کرکے عام امدورفت کے لئے کھول دیئے۔ انہون نے ریشن جاکر سیلاب متاثرین سے ملا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ریشن میں اپر اور لوور ڈسٹرکٹ کو ملانے والا رابطہ پل کو سیلاب بہاکے لے گیا ہے اور اس کی فوری بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنر صاحب نے صوبائی حکومت اور آرمی کے ساتھ آئرن پل لگانے کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہے۔ بعد ازاں انہون نے متعلقہ تحصیلدار کو فوری طور پر متاثرہ گھروں کا وزٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کیں تاکہ متاثریں کے ساتھ جلد از جلدمالی امداد کیا جاسکے اور ان تک ریلیف اور فوڈ آئٹمز پہنچایا جاسکے۔ انہون نے فوکس ہیومنیٹرین اسسٹنس کے زمیدران، ٹائیگر فورس کے جوانون اور بلخصوص الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو بحالی کے کاموں میں مدد کرنے پر ان کے خدمات کو سراہا۔ ابتدائی Assessment کے مطابق ریشن میں سیلاب کی وجہ سے کل 13 گھر کلی اور جزوی طور پر متاثر ہوچکے ہیں جس کی مذید تصدیق کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے اہلکاراں موقع پر موجود ہیں اور نقصانات کا PDMA کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیرہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال مصیبت کی اس گھڑی میں اپر چترال کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور ان تک ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔
تازہ ترین
- ہومموبائل کا غلط استعمال ذہنی صلاحیت کو متاثر کردے گا‘ ماہرین
- ہوم77سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کا گلا گھونٹ کر انہیں اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا،امیرجماعت اسلامی وجہہ الدین
- ہومملزم حمید خان ولد ٹیکہ خان سکنہ منور گرم چشمہ کے قبضے سے 7.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد۔ چترال پولیس
- ہومکھوار اہل قلم چترال کے زیراہتمام کشم اپرچترال سے تعلق رکھنے والا اردوکے شاعر و مصنف رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب” کی تقریب رونمائی
- ہومچترال ٹاون میں تین دن کے اندر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائےبصورت دیگر عوام سراپااحتجاج ہوں گے۔امیر جے آئی وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد ۔۔نسلوں میں فاصلے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندادبیداد۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی۔۔یک جہتی
- ہومچترال میں خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کا خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
- ہومچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ میں اردلی روم کا انعقاد۔