چترال ( نما یندہ چترال میل) چترال شہر کے 70سے زائد مختلف بازاروں کے نمائندوں نے اتوار کے روز اجلاس منعقد کرکے تجار یونین کے لئے حبیب حسین مغل کو عبوری صدر مقرر کیا جوکہ 90دنوں کے اندر اندر انتخابات منعقد کرکے قیادت منتخب نمائندوں کو سونپ دے گاجبکہ وہ عبوری کابینہ میں مختلف بازاروں سے افراد کو شامل کریں گے جبکہ مشاور ت کے لئے بازار کمیٹی بھی موجودہوگی۔ اجلاس کے بعد چترال پریس کلب میں بازار کمیٹی کے ممبران مولانا گلاب الدین، سیف الاحمد، میر صوات خان، فضل واحد، انور خان، اصغر خان، زرمست خان اور دوسروں کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبوری صدر حبیب حسین مغل نے کہاکہ سابق صدر شبیر احمد خان اور ان کے کابینہ کا میعاد ختم ہونے پر بازار کمیٹی کے پرزور اصرار پر انہوں نے یہ ذمہ داری سنھبال لی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے پہلا کام اور مقصد ہی یہ ہوگا کہ تاجر برادری کے اندر اتحاد واتفاق کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تجاریونین کے آئین کے شق نمبر 3کے مطابق منتخب کابینہ کا میعاد ختم ہونے پر بازار کمیٹی تشکیل دے کر عبوری صدر مقرر کیا جائے گاجبکہ آئین کے دفعہ 6کے تحت کابینہ کا مدت میعاد تین سال ہے جس کی رو سے اس سال مارچ میں کابینہ نے اپنی مدت پوری کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ڈیڑھ سو ذیادہ مختلف بازاروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





