چترال (نما یندہ چترال میل) چترال ہوٹل ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے کویڈ 19 کے قرنطینہ سنٹرز کے بقایاجات کی آدائیگی کے حوالے سے یقین دھانی کے بعد اپنا احتجاج موخر کر دیا ہے۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ہے۔ کہ ڈپٹی کمشنر بقایا جات کی آدائیگی کے سلسلے میں حکومت سے رابطے میں ہیں۔ اور جلد ان کا مسئلہ حل کیا جائیگا۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہو ٹل ایسوسی ایشن ادریس حیات خان جنرل سیکرٹری جمشید احمد و دیگر رہنما سید حریر شاہ وغیرہ نے کہا۔ کہ ہم نے اپنے گذشتہ پریس کانفرنس میں انتظامیہ کو بقایا جات کی آدائیگی کیلئے ڈیڈ لائن دیا تھا۔ جس کیبعد ڈپٹی کمشنر چترال نے میٹنگ منعقد کرکے ہوٹل ایسوسی ایشن کو یقین دلایا۔ کہ کویڈ 19کے دوران گذشتہ سال جن ہوٹلوں کو قرنطینہ سنٹر بنایا گیا تھا۔ حکومت ان بقایا جات کی ادائیگی کا ذمہ دار ہے۔ اس لئے آدائیگی ہو کے رہے گی۔ اور اس مسئلے کو ایک کیس کی صورت میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اور امید ہے۔کہ بہت جلد یہ بقایا جات صوبائی حکومت کی طرف سے ریلیز ہو ں گے۔ اور ہوٹل مالکان کو ان کا حق مل جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ ہم ڈی سی چترال کی بات پر یقین رکھتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں ان کی کوششوں پر ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکومت نے ایس او پیز پر عملدر آمد کے ساتھ سیاحتی مقامات کو کھول دیا ہے۔ جو اس شعبے کے لوگوں کیلئے اچھی خبر ہے۔ اور ڈی سی چترال نے چترال کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو ECR ٹسٹ میں بھی سہولت دی ہے۔ تاہم غیر مقامی سیاح اب بھی ECRٹسٹ سے مستثنی نہیں ہے۔ اور یہ سہولت بھی چترال میں دستیاب نہیں ہے۔جو کہ مسئلہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ڈپٹی کمشنر ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔ جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ڈپٹی کمشنر چترال نے اس بات کی تردید کی ہے۔ کہ کالاش فیسٹول کے دوران لاک ڈاون کے باوجود غیر مقامی افراد نے شرکت کی تھی۔ صدر ہوٹل ایسو ایشن نے کہا۔ کہ مجموعی طور پر قرنطینہ سنٹر قرار دیے گئے ہوٹلوں کے تین کروڑ دس لاکھ روپے ضلعی انتظامیہ کے ذمے واجب الادا ہیں۔ جس کی وجہ سے ہوٹلوں کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس لئے بقایا جات کی بلا تاخیر آدائیگی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ آدائیگیاں نہیں کی گئیں۔ تو وہ اپنا احتجاج دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات