گرم چشمہ (نمائندہ چترال میل ) حکومت وقت سیاحت کو فروغ دے کر ملک میں معاشی حالت پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے یہ ایک مثبت قدم ہے ہم سب کو مل کر اس اچھے کام میں حکومت وقت کا ساتھ دینا چاہئے۔ یہ کہنا تھا پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہزادہ امان الرحمن کا۔ جو کہ گرم چشمہ ریور ان کے نام سے نئے تعمیر شدہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہوٹل گرم چشمہ میں سیاحت کو فروغ دینے میں بہترین کردار ادا کرے گا۔ یہاں پرسیاحوں کو رہائش کے لئے بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہزادہ امان الرحمن خود بھی ایک عرصے سے ہوٹل بزنس کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تعمیری کاموں میں وہ علاقے کے لوگوں کی مدد کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں اور نئے بنائے جانے والے ہوٹل کی کامیابی کے لئے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہوٹل کے مالک محمد کرم کا کہنا تھا کہ بمبوریت کے بعد گرم چشمہ واحد علاقہ ہے جہاں ہم سیاحت سے وابستہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر سیاحوں کو متوجہ کرسکتے ہیں۔ یہاں پر موجود قدرتی گرم چشمے اور دوسرے تاریخی مقامات سیاحوں کے لئے بہت زیادہ توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں مگر اب تک سہولیات کی عدم فراہمی اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے شہزادہ امان الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں مگر جب تک ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے ہم سیاحت کو فروغ دینے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔ یہ ہوٹل میری طرف سے علاقے میں غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام کے لئے ایک ادنی سی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے گرم چشمہ وادی قدرتی نظاروں، تاریخی مقامات اور بہترین نظاروں سے مالا مال ہے مگر ہم اب تک اس علاقے کو پروموٹ کرنے میں اس لئے ناکام رہے ہیں کہ سیاحوں کے آنے کے بعد ان کو سہولیات کی فراہمی میں مسائل کا سامنا تھا۔ شہزادہ امان الرحمن کے ہوٹل کے بعد گرم چشمہ ریور ان سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں بہترین کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات