دروش(نما یندہ چترال میل) دروش کے پرفضا مقام ”گولوش“ میں موجود قدرتی میدان میں منعقدہ جشن گولوش فٹ بال ٹورنمنٹ اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا۔ فٹ بال کے دلچسپ فائنل مقابلے میں صادق الیون نے مقدس الیون کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔حا ل ہی میں پرائیڈ آف پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والے معروف شخصیت شہزادہ محمد ہشام الملک اس پروقار اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ہشام الملک نے کہا کہ قدرت نے چترال کو بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے، کئی ایک ایسے علاقے ہیں جو کہ سیاحت کیلئے پرکشش ہیں مگر مناسب توجہ نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گولوش بھی ایسا ہی علاقہ ہے جوکہ شندور اور قاقلشٹ کی طرح سیاحت کے لئے موزوں ہے، یہاں پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے سیاحت کو فروغ دیکر علاقے کو ترقی دیجاسکتی ہے۔ انہوں نے شاندار ٹورنمنٹ منعقد کرنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیااور مستقبل میں گولوش میں ہر سال ایک پروقار جشن کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔
اس موقع پر مقامی نوجوانوں نے شہزادہ ہشام الملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف ہر میدان میں نوجوانوں کے شانہ بشانہ ہیں اور دروش میں تمام کھیلوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور ہر موقع پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حاضر ہوجاتے ہیں جسکے لئے دعوش کے نوجوان شہزادہ محمد ہشام الملک کے مشکور رہیں۔ جشن گولوش فٹ بال ٹورنمنٹ کے فائنل میچ نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، مقررہ وقت میں میچ برابر رہنے کے بعد پنلٹی ککس لگائے گئے جس میں بھی میچ برابر رہا اور میچ کا فیصلہ ٹاس پر کرنے کا فیصلہ جس میں صادق الیون نے ٹاس جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی آئے ہوئے تھے۔ اس ٹورنمنٹ میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ گولوش کا میدان دروش شہر کے قریب واقع ہے، چاروں طرف سے پہاڑوں میں گھرا یہ میدان نہایت خوبصورت مناظر کا حامل ہے۔ اگر حکومتی ادارے اور غیر سرکاری ادارے تعاؤن کریں تو یہ گولوش میں نمایاں ایونٹ منعقد ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات