چترال (نما یندہ چترال میل) ضلع اپر چترال کے استارو گاؤں میں تورکھور وڈ پر واقع پل کی گزشتہ سال گرجانے کے بعد متبادل سڑک کی تعمیر کے لئے زمین دینے والے علاقے کے باشندوں نے زمین کا معاوضہ ملنے میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 5مئی تک کی ڈیڈ لائن دے کر معاوضے کی پوری ادائیگی نہ ہونے پر روڈ بند کرنے کی وارننگ جاری کردی۔ جماعت اسلامی یوتھ ضلع اپر چترال کے صدر اشفاق احمد کے زیر صدارت استارو میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیاکہ گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے استارو میں متاثرہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے زمین مالکان کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی یہ وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ اس سڑک کے لئے مقامی لوگوں نے اپنے زمینات کی قربانی دی ہے لیکن بدلے میں انہیں ٹرخائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس متبادل سڑک کے لئے ایک زمین مالک کو اپنی ویلڈنگ شاپ کی قربانی دینا پڑا جوکہ ان کا واحد ذریعہ معاش تھا۔ا نہوں نے کہاکہ استارو کے عوام نے تورکھو اور تریچ کے چار یونین کونسلوں تک رسائی کے لئے روڈ کی خاطر اپنی زرعی زمینوں کی قربانی دے کر کسی غلطی کا ارتکاب نہیں کیا ہے کہ ان کو اپنے معاوضوں کے لئے در بدر کی ٹھوکر یں کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے لیکن اس سلسلے کو مزید جاری رہنے نہیں دیا جائے گا اور ڈیڈ لائن کے احتتام پرمتبادل سڑک کو بند کیا جائے گا جس کے نتیجے میں پبلک کو پہنچنے والی تمام مشکلات کی ذمہ داری حکومت اور ایم پی اے پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





